اتوار 19 جنوری 2025 - 12:43
صہیونی فوج نے باضابطہ طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا اعلان کر دیا

حوزہ/ صہیونی فوج نے غزہ میں باضابطہ جنگ بندی کے آغاز کے باوجود اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں کچھ اہداف پر حملہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی فوج کے عربی ترجمان "آویخائی ادرعی" نے آج صبح (اتوار) ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں کچھ اہداف پر ٹینک سے اور فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب قطر کی وزارت خارجہ کے پچھلے اعلان کے مطابق غزہ میں جنگ بندی آج صبح 10 بجے سے نافذ ہونی تھی۔

صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ آج رہا ہونے والے قیدیوں کی فہرست ابھی تک حماس سے وصول نہیں کر سکی ہے، اور جب تک حماس یہ فہرست فراہم نہیں کرتی، وہ جنگ بندی پر عمل نہیں کریں گے۔

الجزیرہ نیٹ ورک نے صہیونی فوج کے بیان کے بعد خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رفح (غزہ پٹی کے جنوبی علاقے) میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر کے متعدد غیر فوجیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha